واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آنے والے افراد کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں، بلکہ انہیں قانونی طریقے سے امریکہ آنے کی ترغیب دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کے چار سالہ دورِ حکومت میں وہ کام نہیں کیے گئے جو ہم نے صرف چار ماہ میں مکمل کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک اور ڈوج کرنسی نے مختلف بے ضابطگیوں کا پتہ چلایا ہے، اور ماضی میں امریکی سیاہ فام افراد کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت غیر قانونی طریقوں کو روکنے کے لیے کام کرے گی، لیکن جائز طریقوں سے امریکہ آنے والے افراد کو مکمل حمایت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں قانونی راستوں کو اختیار کرنے والوں کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔