چیمپئنز ٹرافی ، آج لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہوگا

03:38 PM, 24 Feb, 2025

لاہور:آج لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میچ کے لیے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ ایونٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

اس میچ کی سکیورٹی کے لیے 12,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، روٹس، سٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں اہم روٹس اور مقامات پر مؤثر پٹرولنگ کریں گی تاکہ سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں