مئی 2025 کی جنگ نے بھارت کو لازوال سبق سکھایا:شہباز شریف

05:05 PM, 24 Dec, 2025

مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق دیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کوئی عام مشین نہیں بلکہ ایک وژن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب تک ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش یا رشوت پر نہیں دیا گیا، اور آج کے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر اسی وژن کی بدولت کامیاب ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں چار دانش اسکول قائم کیے جائیں گے اور جلد یہاں دانش یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کی جنگ میں پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ اخلاقی فتح بھی حاصل ہوئی اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا حق دلایا جائے گا۔

مزیدخبریں