بانی پی ٹی آئی ذاتی مفاد کے لیے سب کچھ کرسکتے ہیں؛خواجہ آصف

04:48 PM, 24 Dec, 2025

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  اپنے ذاتی مفاد کے لیے اصول اور انسانی تعلقات بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں، اور دعا ہے کہ یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہوں۔

خواجہ آصف کے مطابق، پی ٹی آئی کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش کم ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی200 فیصد مفاد پرست ہیں اور ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

مزیدخبریں