وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر روک لگا دی

04:19 PM, 24 Dec, 2025

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر شامل تھے۔ درخواست گزار عبدالقادر کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری کے مطابق کی گئی ہیں، جبکہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے، لہٰذا انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کے نام نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں