لاہور کے لبرٹی چوک کی کرسمس سجاوٹ، محبت اور شمولیت کا پیغام

03:32 PM, 24 Dec, 2025

لاہور:  لاہور کے مصروف علاقے لبرٹی چوک کو کرسمس کے موقع پر خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے، جس میں 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب کی گئی ہے۔ شہری اور سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کرسمس ٹری محبت، شمولیت اور مذہبی تنوع کی علامت ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں ہر شہری، ہر مذہب اور ہر ثقافت کو برابر کا احترام حاصل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور لبرٹی چوک کی سجاوٹ اسی کوشش کا مظہر ہے۔

شہری حلقے اور مبصرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف اقلیتوں کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ پاکستان کے مثبت اور پرامن چہرے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

مزیدخبریں