صدر آصف علی زرداری کی کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر حاضری

12:33 PM, 24 Dec, 2025

کربلا : صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس بن علی علیہ السلام کے روضوں پر حاضری دی۔ اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر زرداری نے دونوں مقدس مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نفل عبادات ادا کیں۔ انہوں نے حضرت امام حسین کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین کا عزم ہمیشہ ہم سب کو سچائی اور انصاف کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

صدر نے امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور سلامتی کی دعا بھی کی۔ حضرت امام حسین کے روضے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے امام حسین کی تعلیمات کو انسانیت اور عدل کے لیے ایک رہنمائی قرار دیا۔

اس دوران، صدر آصف علی زرداری نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

مزیدخبریں