ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

01:20 PM, 24 Dec, 2025

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، اور مری، گلیات اور ان کے اطراف میں بھی موسم خشک ہوگا۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد، موہنجو داڑو اور ان کے گرد و نواح میں دھند کا امکان ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے اطراف میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں