پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار، ڈالر کی قیمت میں کمی

12:59 PM, 24 Dec, 2025

 کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن استحکام رہا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 171,450 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ دن بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح تک پہنچا تھا، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 280 روپے 17 پیسے ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں