پنسلوانیا کے نرسنگ ہوم میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی

12:45 PM, 24 Dec, 2025

پنسلوانیا : امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک نرسنگ ہوم میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر چکی ہیں۔ پنسلوانیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی ترجمان رتھ ملر نے بتایا کہ کچھ لوگ عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

بکس کاؤنٹی کے عہدیدار جم او میلی نے کہا کہ نرسنگ ہوم کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو چکا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں پنسلوانیا اور نیو جرسی کی متعدد ایجنسیاں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ پتا چلتا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کے سبب ہوا، لیکن واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ موقع پر صورتحال ابھی بھی سنگین ہے اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں