انگلینڈ نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا سکواڈ اعلان کر دیا

12:20 PM, 24 Dec, 2025

لندن : انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، جو 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز تھامس ریو کو سونپی گئی ہے، جبکہ فرحان احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق، اس سکواڈ میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

سکواڈ میں رالفی البرٹ، بین ڈاکنز، کیلِب فالکنر، علی فاروق، الیکس فرنچ، الیکس گرین، لوک ہینڈز، منی لمسڈن، بین مائز، جیمز منٹو، آئزک محمد، جو مورز اور سیباسٹیان مورگن شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیکل یارڈی نے کہا کہ منتخب سکواڈ میں بہترین توازن پایا جاتا ہے اور تمام کھلاڑی دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے اچھے نتائج لائے گی۔

انگلینڈ گروپ سی میں ہے جہاں اسے پاکستان، زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کا سامنا ہوگا۔ انگلینڈ اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو ہارارے میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں