انقرہ سے طرابلس جانے والی پرواز کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

09:20 AM, 24 Dec, 2025

انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے لیبیا کے شہر طرابلس جانے والی ایک پرواز کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں لیبیا کے فوجی سربراہ محمد علی احمد الحداد بھی شامل ہیں۔

ترک حکام کے مطابق، طیارہ ایسن بوغا ایئرپورٹ سے شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا تھا، لیکن 8 بجکر 52 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے نے ہنگامی طور پر انقرہ کی جانب واپس آنے کی کوشش کی، لیکن لینڈنگ سے پہلے ہی یہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ حیمانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، اور اس کے ملبے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔

اس حادثے میں لیبیا کے فوجی حکام جن میں آرمی چیف محمد علی احمد الحداد، بریگیڈیئر جنرل محمود القتاوی، مشیر الاساوی اور لیفٹیننٹ جنرل الفطوری بھی سوار تھے، جاں بحق ہو گئے۔ لیبیا کے وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑا قومی المیہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں