اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔
ای سی سی نے پاسکو کے گندم سٹاک کی فراہمی 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی گندم کی بنیاد پر کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں درآمدی گندم کے بروقت اخراج کے لیے پاسکو کے گندم اسٹاک کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدے کے لیے 153.855 ملین ڈالر کی حکومتی ضمانت دینے کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں دیگر معاشی و مالی امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور ایجنڈے میں شامل مختلف معاملات پر فیصلے کیے گئے۔