مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہوگئے، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) نے ایوان میں اپنی عددی برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔
خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے تین جبکہ پیپلز پارٹی نے دو نشستیں حاصل کیں۔ ٹیکنوکریٹ اور علماء و مشائخ کی نشستیں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے جیت لیں۔
مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا۔