موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ  بی تھری کردی، معاشی آؤٹ لک مستحکم برقرار

04:32 PM, 24 Aug, 2026

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی طویل مدتی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کربی تھری کردی ہے، جبکہ ملک کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔

موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن میں بہتری، معاشی استحکام اور حکومتی مالیاتی کارکردگی میں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور ملکی قرضوں کی لاگت میں کمی بھی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی نے تاہم پاکستان کے لیے بیرونی مالی کمزوری، محدود ٹیکس بیس اور معاشی ترقی کے حوالے سے بعض چیلنجز برقرار رہنے کی نشاندہی بھی کی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بہتری کے امکانات اور درپیش خطرات مجموعی طور پر متوازن ہیں۔

مزیدخبریں