پاکستان سعودی عرب کی مستقل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: صدر زرداری

02:10 PM, 24 Aug, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مملکت کی جانب سے پاکستان کے لیے مستقل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ملنے والی محبت اور تعاون پر صدر مملکت، حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ان کے دل میں ہمیشہ قدر و احترام رہے گا۔ ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں