محسن نقوی کو بحرین کی طرف سے سیلابی صورتحال پر دلی افسوس کا پیغام

07:10 PM, 24 Aug, 2025

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

بحرینی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ بحرین اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لیے تیار ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور بارشوں، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث نقصانات کی پیمائش مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور امداد کے لیے متحرک ہیں۔
 
 

مزیدخبریں