کیلیفورنیا: واٹس ایپ ایک نیا فیچر آزما رہا ہے جس سے صارفین مس کال کے فوراً بعد آڈیو پیغام بھیج سکیں گے۔ جب کوئی کال اٹھانے والا جواب نہ دے، تو کال کے اسکرین پر ایک ’ریکارڈ وائس میسج‘ کا بٹن آئے گا، جسے دبا کر فوری آڈیو میسج ریکارڈ کیا جا سکے گا۔
یہ بٹن مس کال کے نوٹیفکیشن کے ساتھ والی چیٹ میں بھی دکھائی دے گا تاکہ آپ آسانی سے اور جلدی آڈیو پیغام بھیج سکیں۔ پہلے بھی واٹس ایپ پر وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت تھی، لیکن یہ نیا فیچر مس کال کے بعد فوری رابطے کو مزید آسان بنا دے گا۔