ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے آج اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا

01:27 PM, 24 Aug, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد میں آج ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی قیادت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے تاکہ چاند نظر آنے کی رپورٹیں جمع کی جاسکیں۔ چاند کی موجودگی کا حتمی اعلان چیئرمین کمیٹی کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور عمان میں ربیع الاول کا چاند پہلے ہی نظر آچکا ہے، اور وہاں یکم ربیع الاول 24 اگست کو شروع ہوگا۔ مکہ میں چاند نظر آنے پر کلاک ٹاور کو بھی روشن کیا گیا۔ سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے 4 ستمبر کو 12 ربیع الاول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عمان نے بھی 23 اگست کو چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔ کویت نے 4 ستمبر کو یوم ولادت رسول ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں