اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرا دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیک وقت 26 روپے 77 پیسے فی لٹر کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اس بڑے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو نئی قیمتوں کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ: پیٹرول 393 اور ڈیزل 380 روپے کا ہو گیا
11:38 PM, 24 Apr, 2026