اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے اہم دور اور غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ چند روز کا جامع متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کی اہم ترین شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔
ریڈ زون اور اس کا توسیعی علاقہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔کورال چوک سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہے گی۔مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے پر بھی ٹریفک کو عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔شہر کی حدود میں کسی بھی سمت سے بھاری ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے درج ذیل متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔ سیکٹر G-5, G-6, G-7 اور F-6, F-7 کے مکین راولپنڈی آمد و رفت کے لیے مارگلہ روڈ اور نائن ایونیو استعمال کریں۔ یہاں سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائن ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔پارک روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف جائے گی۔ بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
شہری کرنل شیر خان روڈ، فقیر ایپی روڈ یا نائن ایونیو کا راستہ اختیار کریں۔
ہیوی ٹریفک ٹیکسلا، موٹروے، چکری انٹرچینج اور چک بیلی روڈ سے ہوتی ہوئی روات جی ٹی روڈ تک پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی ٹریفک روات، چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کے ذریعے موٹروے کا راستہ اختیار کرے گی۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: غیر ملکی وفود کی آمد پر ٹریفک کا ہنگامی پلان نافذ، اہم شاہراہیں سیل
07:56 PM, 24 Apr, 2026