پہلگام ڈرامے کا "ری ایکشن": فضائی حدود کی بندش سے بھارتی معیشت کو کاری ضرب

11:39 AM, 24 Apr, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے معاشی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس سے انہیں سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات درج ذیل ہیں۔ہوابازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں سالانہ 800 ملین ڈالر کا ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے۔
پاکستانی حدود استعمال نہ کر پانے کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو طویل متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے ایندھن کے اخراجات اور پرواز کے وقت میں کئی گھنٹے بڑھ گئے ہیں۔ مودی سرکار کے "فالس فلیگ" ہتھکنڈوں کے جواب میں پاکستان کا یہ اقدام بھارت کو عالمی تجارتی اور سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کڑی ثابت ہو رہا ہے۔
پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ بھارت کو اس کی بلاجواز جارحیت اور یکطرفہ پالیسیوں کا جواب اسی کی زبان میں دیا جائے گا۔ فضائی حدود کی بندش محض آغاز ہے، جس نے پہلے سے بحران زدہ بھارتی ایئرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

مزیدخبریں