اڈانی مخالف مہم: موساد کی خفیہ کارروائی نے عالمی سازش کا پردہ چاک کردیا

06:27 PM, 24 Apr, 2025

ممبئی: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی کے خلاف چلنے والی مبینہ عالمی مہم کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے ایک خفیہ آپریشن "زیپلن" کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کی ہدایت پرہوا۔سپٹنک انڈیا کی رپورٹ  میں ا نکشاف کیاگیاہے کہ موساد نے ایک بین الاقوامی نگرانی کا نیٹ ورک قائم کیا تاکہ اس بارے میں سراغ لگایا جا سکے جو اڈانی گروپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ نے جنوری 2023 میں اڈانی پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔ اس رپورٹ نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا، اور اڈانی گروپ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔


ذرائع کے مطابق، موساد نے امریکی ریاست الی نوائے میں موجود انڈین اوورسیز کانگریس کے سربراہ سم پترودا کے گھر کے سرورز کو ہیک کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، موساد نے راہول گاندھی سمیت بھارتی اپوزیشن کے اہم اراکین کی بھی خفیہ نگرانی کی۔

"زیپلن ڈوزیئر" نامی 353 صفحات پر مشتمل خفیہ رپورٹ کے مطابق، ہنڈن برگ ریسرچ کا حملہ صرف ایک ابتدا تھی۔ موساد کو حاصل شواہد کے مطابق، اس مہم کا مقصد بھارت کی اقتصادی پیش رفت اور بھارت-اسرائیل تجارتی تعاون کو روکنا تھا۔جنوری 2024 میں اڈانی کو سوئٹزرلینڈ میں موساد کے نمائندوں نے اس پوری رپورٹ سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد اڈانی کی قانونی ٹیم نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، اور بالآخر ہنڈن برگ کے بانی ناتھن اینڈرسن نے جنوری 2025 میں اپنی کمپنی تحلیل کر دی۔ بھارتی اپوزیشن نے ان الزامات کو سیاسی چال قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں