پی ایس ایل 10 میں سرفہرست :اسلام آباد یونائیٹڈ ناقابل شکست

05:48 PM, 24 Apr, 2025

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے اور اب وہ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراچی کنگز نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 6 کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ٹیم نے ایونٹ میں مضبوط کم بیک کیا ہے۔

دوسری جانب، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مسلسل پانچ میچز جیتے ہیں اور 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے بعد لاہور قلندرز، جو دو بار ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، 4 میچز میں دو فتوحات اور ایک ناکامی کے بعد 4 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی نے 4 میچز میں سے ایک میں کامیابی سمیٹی اور چوتھے نمبر پر ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 میچز میں سے ایک جیت کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ملتان سلطانز اب تک 5 میچز کھیل کر صرف ایک میں کامیاب ہو سکی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے، چھٹے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور شائقین کرکٹ اب اگلے مرحلے میں مزید سنسنی خیز مقابلوں کے منتظر ہیں۔

 
 

مزیدخبریں