اسلام آباد:مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہمارے بچوں کا خون بہہ رہا ہے، اور بھارت اب ہمارے پانی پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صرف انسانی حقوق ہی پامال نہیں کر رہا بلکہ اب آبی وسائل کو بھی ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پورے پاکستان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا، کشمیر کے لوگ صدیوں سے امن پسند اور مہمان نواز رہے ہیں، مگر بھارتی میڈیا اور حکومت نے ہمیشہ انہیں دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی۔"
مشعال ملک نے عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ہندوتوا پالیسی، آبی جارحیت اور کشمیر میں جاری ظلم و جبر کے خلاف فوری اقدامات کریں۔