قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،  واہگہ بارڈر کو بند کرنے اور بھارتی فوجی مشیروں کو پاکستان میں ناپسندیدہ قرار دینے کی سفارش، اعلامیہ جاری

03:56 PM, 24 Apr, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سخت فیصلے  ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے "مس ایڈونچر" کا منہ توڑ جواب دے گا۔ اجلاس میں واہگہ بارڈر کو بند کرنے اور بھارتی فوجی مشیروں کو پاکستان میں ناپسندیدہ قرار دینے کی سفارش کی گئی , یہ ایک غیر معمولی سفارتی قدم ہے جو پاک.بھارت تعلقات میں تناؤ کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف پاکستان کی داخلی سالمیت کے تحفظ کی علامت ہیں، بلکہ عالمی برادری کو بھی ایک پیغام ہیں کہ پاکستان اپنے آبی و علاقائی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کمیٹی نے عالمی اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارتی محاذ پر متحرک حکمت عملی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں