ارمغان پر شکنجہ سخت: منی لانڈرنگ، قتل اور غیرقانونی کال سینٹر کیسز میں پیشرفت

03:27 PM, 24 Apr, 2025

کراچی :مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کا حتمی چالان پیش کر دیا، جس میں ارمغان پر بھاری مالی بدعنوانیوں اور بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک سے روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق، ارمغان اور اس کے والد کامران ایک ایسے گروہ کا حصہ تھے، جو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے بیرونِ ملک شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف کافی شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، اور اب مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ مقدمے کو جلد از جلد انجام تک پہنچایا جائے۔ علاوہ ازیں، غیرقانونی کال سینٹر کیس میں بھی ریمانڈ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں