پنجاب میں مجرموں پر ٹریکنگ: کیا نگرانی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے؟

03:16 PM, 24 Apr, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے تحت عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر ٹریکنگ ڈیوائسز لگانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اقدام جرائم کی روک تھام اور سماجی تحفظ کو بہتر بنانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔1500 ٹریکنگ بینڈز کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر سی ٹی ڈی اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دیے جائیں گے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی مجرموں کی سرگرمیوں پر ہمہ وقت نظر رکھنے میں معاون ہوگی، تاہم شہری آزادیوں اور پرائیویسی سے متعلق سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔کیا یہ قدم سکیورٹی اور آزادی کے درمیان توازن قائم کر سکے گا؟ وقت ہی بتائے گا۔

مزیدخبریں