لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج شائقین کرکٹ کو ایک اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیلے، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں شکست ہوئی۔ قلندرز کے پاس اس وقت 4 پوائنٹس ہیں اور وہ آج کی جیت کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانا چاہے گی۔
دوسری طرف پشاور زلمی کو اس ایونٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ زلمی نے بھی چار میچز کھیلے ہیں، لیکن صرف ایک میچ میں فتح حاصل کر پائی ہے، جبکہ تین میں ناکامی ہوئی۔ ان کے پاس صرف 2 پوائنٹس ہیں۔