بچوں کو بیماریوں سے بچانے کا طریقہ ، ویکسی نیشن، احتیاط اور آگاہی ہے، مریم نواز شریف

02:53 PM, 24 Apr, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں تین باتوں پر خاص توجہ دینی ہوگیجو کہ  احتیاط، آگاہی اور وقت پر ویکسین لینا ہے۔

ورلڈ ایمیونائزیشن ویک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت پولیو، خسرہ، نمونیا، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف ایک بھرپور ویکسی نیشن مہم چلا رہی ہے، جس کا مقصد ہر بچے کو بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں، کیونکہ ویکسین ہر بچے کا حق ہے اور ہر والدین کی ذمہ داری۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ صحت مند ہو، اسکول جائے، خوداعتماد ہو اور ملک کا اچھا شہری بنے  تو سب سے پہلا قدم یہی ہے۔

مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ ورکرز اور ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گلی گلی، گھر گھر جا کر بچوں تک پہنچ رہی ہیں۔ ان کی محنت صرف ایک مہم نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنائیں، کیونکہ جب بچہ صحت مند ہوگا، تو وہی پڑھ لکھ کر ملک کو آگے لے جائے گا۔ 

مزیدخبریں