، پنجاب میں گرمی کا زور برقرار ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی

12:03 PM, 24 Apr, 2025

لاہور : کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر واپس آ گئی ہیں، جس کی وجہ سے ہیٹ ویو کی شدت کم ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام تک ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور ہواؤں کی رفتار تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تاہم نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ دوسری طرف، پنجاب میں گرمی کی لہر ابھی تک برقرار ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر جا چکا ہے، اور اپریل کے آخر تک 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت گرمی کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، اور خاص طور پر چولستان جیسے علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

مزیدخبریں