کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہی مندی کے ساتھ ہوا، اور دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس گر کر 1 لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس پر آ گیا۔
کل بھی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، جہاں انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 280.97 سے بڑھ کر 281 روپے پر پہنچ گیا ہے۔