تجارتی معاہدے دھونس سے نہیں، بات چیت سے ہوں گے، چین

11:20 AM, 24 Apr, 2025

بیجنگ  : چین نے امریکا کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا دھمکی سے تجارتی معاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا چاہے جتنا دباؤ ڈالے، چین اپنے مؤقف سےنہیں ہٹے گا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا واقعی معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے تو اُسے سنجیدگی اور سمجھداری سے بات چیت کرنی ہوگی۔ مذاکرات صرف اس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب دونوں ملک برابری اور اعتماد کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کریں۔

مزیدخبریں