شابان آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک، نائب صوبیدار محمد جمیل شہید

09:04 PM, 23 Sep, 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شابان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 39 سالہ نائب صوبیدار محمد جمیل شہید ہوگئے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق 21 ستمبر سے جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جبکہ کارروائیوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں بھی 22 اور 23 ستمبر کو خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔

مزیدخبریں