پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز، شرح سود اور ایکسچینج ریٹ زیرِ بحث

03:57 PM, 23 Sep, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، جس کے پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی امور پر بات چیت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال، بنیادی شرح سود اور ایکسچینج ریٹ سمیت اہم معاشی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کو ملکی معیشت اور معاشی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

 مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے معاشی اہداف پر پیش رفت اور مختلف مالیاتی اشاریوں کا بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب رہنے اور مطلوبہ پیش رفت کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک کی مالی معاونت مل سکتی ہے۔

مزیدخبریں