پی ٹی آئی ٹک ٹاک کی سیاست کے بجائے میدان میں آئے، عطا تارڑ

03:26 PM, 23 Sep, 2026

پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹک ٹاک کی سیاست کے بجائے گراؤنڈ پر آکر بات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے سیاسی جدوجہد کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

 پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عوام کو جھوٹے بیانیے کے ذریعے متاثر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بہادر لوگوں کا صوبہ ہے اور نواز شریف نے صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور صوبے میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دیا۔ ان کے مطابق پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی موٹروے کی بنیاد رکھی گئی۔

 عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اور عوامی مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں