لاہور: پنجاب بھر میں عوامی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک صوبے بھر میں عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔
حکم نامے کے تحت عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ عوامی امن و سکون برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔