ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی , ازبکستان کو پانچ گول سے شکست دے دی

10:44 AM, 23 Sep, 2026

جاپان : ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پول بی کے دوسرے میچ میں ازبکستان کو 5-1 سے شکست دے دی۔

ایچی ناگویا میں جاری ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پانچ مرتبہ گیند کو حریف کے جال میں پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو گول اسکور کیے، جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ایشین گیمز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ قومی ٹیم نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 9-0 سے شکست دی تھی۔

ازبکستان کے خلاف کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پول بی میں اپنی مہم کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔

مزیدخبریں