ایشیا کپ سپر 4: سری لنکا کا پاکستان کو 134 رنز کا ہدف

09:48 PM, 23 Sep, 2025

ابوظہبی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔

لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز اسکور کیے۔ کامیندو مینڈس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ چمیکا کرونارتنے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں