خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

06:11 PM, 23 Sep, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے بعد پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزیدخبریں