سونے کی قیمتیں عالمی اور ملکی مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

03:25 PM, 23 Sep, 2025

کراچی : سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی مارکیٹ بلکہ ملک کے اندر بھی سونے کے دام اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,770 ڈالر کی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 5,100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4,372 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 41 ہزار 901 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے بڑھ کر 4,637 روپے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں