پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا ، دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ برقرار

10:30 AM, 23 Sep, 2025

لاہور : پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، صرف دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ برقرارپنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اب معمول پر آ گیا ہے، مگر دریائے ستلج میں ابھی بھی درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔

دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک اور سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح بھی کم ہوئی ہے، جیسے مرالہ پر 36 ہزار، خانکی ہیڈ ورکس پر 29 ہزار، قادر آباد پر 25 ہزار اور ہیڈ تریموں پر 31 ہزار کیوسک بہاؤ ہے۔

پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے، جو باقی دریاؤں سے کافی زیادہ ہے۔ دریائے راوی کے جسڑ، شاہدرہ، بلوکی ہیڈ ورکس اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ڈیرہ غازی خان کے علاقے رود کوئیوں میں پانی کا بہاؤ مکمل طور پر بند ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور صفائی کے کام جاری ہیں۔

مزیدخبریں