میٹا نے فیس بک پر جیون ساتھی تلاش کرنے کے لیے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کروا دیا

02:04 PM, 23 Sep, 2025

کیلیفورنیا : میٹا نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک پر ایک نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے صارفین اپنے لیے زندگی کا ساتھی تلاش کر سکیں گے۔ اس فیچر میں اے آئی اسسٹنٹ کا استعمال کیا جائے گا جو صارف کی پسند اور ضروریات کے مطابق بہترین میچ تلاش کرے گا۔

شادی کے ادارے بھی اب اے آئی کی مدد سے اپنے صارفین کو آسانی سے جیون ساتھی ڈھونڈنے میں مدد دے رہے ہیں، جس سے یہ عمل بہت آسان اور مؤثر ہو گیا ہے۔اب جیون ساتھی کی تلاش کو مزید آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے۔ اور اس کے لیے اے آئی کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں