فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر کا دورہ، پاک-مصر دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر زور

10:08 PM, 23 Oct, 2025

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مصر کے وزیر دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دورے کے دوران، فیلڈ مارشل نے امام اعظم جامعہ الازہر شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی، جہاں مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل کو مصر کی وزارت دفاع کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار نامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔

مزیدخبریں