وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے پر زور

09:54 PM, 23 Oct, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں