پاکستان میں سیاسی یا مذہبی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہوتا ہے، خاص طور پر جب ان کی سرگرمیاں ملکی سلامتی، قانون یا امن عامہ کے لیے خطرہ بن جائیں۔ یہ اختیار آئین پاکستان اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیا گیا ہے۔
پابندی لگانے کا طریقہ کار:
صوبائی حکومت یا متعلقہ ادارہ وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجتا ہے۔ وزارت داخلہ اس رپورٹ کی بنیاد پر وفاقی کابینہ کو پابندی کی سفارش کرتی ہے۔منظوری: وفاقی کابینہ پابندی کا فیصلہ کرتی ہے۔ وزارت داخلہ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتی ہے۔الیکشن کمیشن پارٹی کو ڈی لسٹ کرکے اس کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کر دیے جاتے ہیں۔
ماضی کی مثالیں:
1954: کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان پر ریاست مخالف سازش کے الزام میں پابندی۔
1971 اور 1975: نیشنل عوامی پارٹی پر ملک دشمن سرگرمیوں کی بنا پر پابندی۔
2021: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی، جو نومبر میں ختم کر دی گئی۔
سیاسی جماعتوں پر پابندی کا معاملہ ہمیشہ ریاستی سلامتی، قانون اور جمہوریت کے درمیان نازک توازن ہوتا ہے۔ قانون پابندی کا حق دیتا ہے، لیکن یہ فیصلہ سیاسی انتقام سے پاک ہو کر قومی مفاد اور شواہد کی بنیاد پر ہونا چاہیے تاکہ جمہوریت کی روح برقرار رہے۔