بیوی کو "موٹی" لکھنے والے شوہر کو عدالت سے سزا

03:58 PM, 23 Oct, 2025

ترکیہ:ترکیہ کے شہر اوسک کی عدالت نے ایک شوہر کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو معاوضہ ادا کرے کیونکہ اس نے اپنے فون میں بیوی کا نمبر "موٹی" کے نام سے محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے اسے جذباتی تشدد قرار دیا اور کہا کہ ازدواجی رشتہ عزت اور احترام پر مبنی ہوتا ہے، اس لیے اس قسم کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

یہ فیصلہ ترکی کی اعلیٰ عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دیا ہے، جو اب قانونی مثال بن چکا ہے۔

مزیدخبریں