واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کئی ممالک غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی فورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اقدام کو غزہ میں امن کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
امریکہ کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، برطانوی فوج کا ایک سینئر کمانڈر اور چند فوجی غزہ امن معاہدے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بتایا کہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے، بلکہ یہ فوجی مختلف اتحادی ممالک سے ہیں جو اس امن مشن کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔