جکارتہ : انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے دو مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے، جبکہ 20 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ خبر کے مطابق، سیمارنگ شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے، جبکہ ماجینانگ ضلع میں 11 افراد کی موت ہو گئی اور 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ان امدادی کاموں میں 500 کارکنوں کو لگایا گیا ہے جو متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
ادھر تھائی لینڈ میں بھی تین دن کی بارشوں نے تباہی مچائی، جہاں 595 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارشوں کے پیش نظر تھائی حکام نے 45 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، اور موسمیاتی حکام نے مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کی ہیں۔