امریکا ایران ثالثی: پاکستان دنیا کو بہت بڑے بحران سے بچا رہا ہے، خواجہ آصف

09:17 PM, 23 May, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم سفارتی پیش رفت کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور ہم آہستہ آہستہ ایک مثبت اور حتمی نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنے سفارتی کردار کے ذریعے دنیا کو ایک بہت بڑے بحران اور ممکنہ جنگ سے بچا رہا ہے، اور انہیں پوری امید ہے کہ پاکستان کی یہ مخلصانہ کوششیں جلد کامیاب ہوں گی، جس کے نتیجے میں پاکستان، پورے خطے اور دنیا بھر میں جلد امن قائم ہوگا۔

خواجہ آصف نے سفارتی پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا حالیہ دورہِ ایران معمولی نہیں ہے۔ یہ دورہ بذاتِ خود اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاک ایران اور خطے کے معاملات اب کسی منطقی حل کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

خطے کی صورتحال کا ملکی معیشت سے موازنہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ اس جنگی ماحول کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی برے اثرات پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی (ریکوری) کا جو عمل شروع ہوا تھا، وہ نہ صرف رک گیا ہے بلکہ ریورس  ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے عوامی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی درمندانہ انداز میں کہا، "ہمیں اس بات کا پورا احساس ہے کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے، اگر خطے میں یہ امن قائم ہو جاتا ہے تو معاشی استحکام آئے گا اور ہمیں ملکی معیشت کو سنبھالنے اور عوام کو ریلیف دینے میں بڑی آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں